ارنا نے اتوار کو انصاراللہ یمن کی نیوز سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا، اور صعدہ نیز بیضا نامی صوبوں پر تازہ امریکی جارحیت میں 132 عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
یمن کے محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق اس جارحیت میں 31 عام شہری شہید اور 101 زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
یمن کے محکمہ صحت نے رہائشی علاقوں اور عام شہریوں پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکمل طورپر جنگی جرم اور بین الاقوامی قوانین اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی ہے.
آپ کا تبصرہ